ایران کے وزیرِ صنعت کا بیان: پیداوار جاری رکھنے کے لیے بحالی منصوبہ تیار
تہران (بین الاقوامی ڈیسک):ایران کے وزیرِ صنعت نے جاری کشیدگی کے درمیان ملک کی صنعتی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے بحالی (Reconstruction) کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ حملوں اور تنازع کے باعث صنعتی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کے باوجود حکومت نے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ پیداوار کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔ وزیرِ صنعت نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ فیکٹریاں اور پیداواری یونٹس جلد از جلد مکمل فعالیت کے ساتھ کام جاری رکھ سکیں۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران پہلے بھی جنگی حالات میں صنعتی یونٹس کو دوبارہ فعال بنانے اور پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی پیکجز اور سپورٹ پروگرام متعارف کرا چکا ہے، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ماہرین کے مطابق، حالیہ تنازع میں ایران کی دفاعی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کا مقصد اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرنا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بحالی منصوبوں کے ذریعے ملک کی معیشت اور صنعتی نظام کو مستحکم رکھا جائے گا۔

