سپریم کورٹ کا فیصلہ: وندے ماترم گانا لازمی نہیں، مولانا محمود مدنی کا ردِعمل

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)

سپریم کورٹ آف انڈیا نے وندے ماترم گانے سے متعلق دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قومی نغمے کو گانا لازمی نہیں ہے اور نہ ہی اسے نہ گانے پر کسی قسم کی سزا کا کوئی قانونی provision موجود ہے۔عدالت نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ سرکلر میں بھی وندے ماترم کو لازمی قرار نہیں دیا گیا، اس لیے کسی شہری کو اسے گانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔اس فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ جمعیۃ کا واضح مؤقف ہے کہ “وندے ماترم” کا تصور ان کے عقیدۂ توحید کے خلاف ہے، اس لیے کسی کو بھی اسے گانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی شہری کو اس کے مذہب، عقیدہ یا ضمیر کے خلاف کوئی عمل کرنے پر مجبور کرنا آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی آزادی اور ضمیر کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس کا تحفظ ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *