دہلی و اطراف میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

نئی دہلی | نیشنل اردو ٹائمز

دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زبردست موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جس سے گرمی اور حبس سے پریشان عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی رفتار متاثر ہوئی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک مزید بارش کا امکان ہے، اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری جانب بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا ہے وہیں نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔