Live Gold & Silver Rate India
Gold (per gram): ₹
Silver (per gram): ₹
زکوٰۃ کیلکولیٹر (Zakat Calculator)
نماز کے اوقات (Prayer Times)
Ramadan Calendar
Moon Sighting
قبلہ رخ
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں بہترین وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔قرآن آیت
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَایک نماز کا کفارہ (فدیہ) صدقة الفطر کی مقدار (1.633/ گرام) گیہوں یا اس کی قیمت ہے، اگر کسی کے بار ے میں معلوم نہ ہو کہ اس کی کتنی نمازیں فوت ہوئی ہیں تو اندازہ لگایا جائے گا، زیادہ سے زیادہ جو اندازہ بنے اس کے مطابق فدیہ ادا کیا جائے گا؛ البتہ یہ بات واضح رہے کہ اگر کسی شخص کا انتقال ہو جائے اور وہ انتقال سے پہلے اپنی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ ادا کرنے سے متعلق وصیت نہ کرجائے تو ورثاء پر فدیہ ادا کرنا ضروری نہیں ہے؛ باقی اگر ورثاء اپنی ذاتی ملکیت سے یا تمام ورثاء (بشرطیکہ کوئی وارث نابالغ یا پاگل نہ ہو) کی رضامندی سے مشترکہ ”ترکہ“ سے فدیہ ادا کریں تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ بلکہ اچھا ہے۔ ولومات وعلیہ صلوات فأتة وأوصی بالکفارة یعطی لکل صلاة نصف صاع من بر کالفطرة وکذا حکم الوتر والصوم الخ (در مختار مع الشامی: ۲/۵۳۲، ط: زکریا) ۔واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء،دارالعلوم دیوبند
ایک روزہ کا فدیہ صدقہ فطر کے برابر ہے ، اس کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے۔تاہم روزے کے فدیہ کے بارے میں یہ واضح رہے کہ روزہ کافدیہ اس شخص پر واجب ہوتا ہے جس کو ایسی بیماری یا عذر لاحق ہوگیا ہو کہ جس کی وجہ سے وہ زندگی بھر روزہ رکھنے سے عاجز ہوچکا ہو اور عذر كے زائل هونے كي اميد بھی نہ ہو، االبتہ اگر كسی كو ايسا عذر يا بيماری لاحق ہو جو اگرچہ طویل ہو لیکن بعد میں اس عذر کے زائل ہونے کی امید ہو تو ایسا شخص روزوں کی قضاء ہی کرے گا فدیہ ادا کرنے سے ادا نہیں ہوگا۔
نیز جس شخص پر فدیہ لازم ہوا اس نے فدیہ ادا کردیا پھر بعد میں وہ روزہ رکھنے پر قادر ہوگیا، تو اس پر ان روزوں کی قضاء لازم ہوگی اور فدیہ میں دی گئی رقم نفل صدقہ شمار ہوگی۔
ایک روزہ کا فدیہ صدقہ فطر کے برابر ہے ، اس کی کم از کم مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے۔

